بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کا یوٹیلٹی اسٹورز پر 19 کے بجائے 5 اشیا پر سبسڈی دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر 19 کے بجائے 5 اشیا پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جن اشیا پر سبسڈی برقرار رہے گی ان میں چینی، آٹا، گھی، چاول شامل ہیں۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 70 روپے کلو فروحت کی جائے گی، ایک ماہ میں ایک شناختی کارڈ پر 5 کلو چینی خریدی جاسکے گی۔

اسی طرح 10کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے میں دستیاب ہوگا، شناختی کارڈ پر ماہانہ 40 کلو آٹا خریدا جاسکے گا۔

دال، بیسن، کھجور پر سبسڈی ختم کردی گئی ہے، ایک کلو بیسن کی قیمت میں 20 روپے، ایک لیٹر کوکنگ آئل کی قیمت میں بھی 20 روپے جبکہ 190 گرام چائے کی پتی کی قیمت میں 12 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.