ہفتہ یکم صفر المظفر 1445ھ19؍اگست 2023ء

سندھ کی نگراں کابینہ کیلئے ناموں کو حتمی شکل دیدی گئی

نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ مقبول باقر کی 10 رکنی کابینہ کے لیے وزراء کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق  نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ مقبول باقر کی نئی کابینہ شام 5 بجے حلف لے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ریٹائرڈ بریگیڈیئر حارث نواز، مبین جمانی، یونس ڈھاگہ، بیرسٹر عمر کے نام کابینہ میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ارشد ولی، خدا بخش مری، ایشور لال اور ڈاکٹر سعد نیاز بھی سندھ کی نگران کابینہ میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رعنا حسین اور ڈاکٹر جنید شاہ بھی بطور نگراں صوبائی وزیر حلف لیں گے۔ 

ریٹائرڈ بریگیڈیئر حارث نواز کو محکمۂ داخلہ اور رعنا حسین کو تعلیم  کی وزارت ملنے کا امکان ہے۔

ڈاکٹر سعد نیاز کو حکومت سندھ میں محکمۂ صحت کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.