سندھ کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تعیناتیاں اور تبادلے ہوگئے، وزیرِ اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو کو ہٹا دیا گیا۔
نئی تبدیلیوں کے ساتھ فیاض جتوئی کو وزیرِاعلیٰ سندھ کا پرنسپل سیکریٹری تعینات کردیا گیا جبکہ ساجد جمال ابڑو کو سیکریٹری فنانس تعینات کردیا گیا۔
محمد حسن اقبال کو سیکریٹری انوائرمنٹ اور کلائیمیٹ چینج اینڈ کوسٹل بیلٹ تعینات کیا گیا جبکہ نورین بشیر سیکریٹری انسانی حقوق تعینات کردی گئیں۔
عدنان ارشد اسپیشل سیکریٹری داخلہ سندھ تعینات کیے گئے تو سلیم راجپوت سیکریٹری سروسز تعینات ہوگئے۔
شفیق احمد مہیسر سیکریٹری ہیومن سیٹلمنٹ اینڈ اسپیشل ڈیولپمنٹ اینڈ سوشل ہاؤسنگ ڈپارٹمنٹ، آصف جہانگیر سیکریٹری بحالیات، سعید احمد منگنیجو سیکریٹری داخلہ سندھ تعینات کیے گئے ہیں۔
عبدالرحیم شیخ سیکریٹری چیف منسٹر سیکریٹریٹ، محمد عباس بلوچ سیکریٹری اقلیتی امور، حافظ عبدالہادی بلو اسپیشل سیکریٹری انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن سندھ، ناصر عباس سومرو اسپیشل سیکریٹری جیل خانہ جات تعینات کردیے گئے۔
خالد محمود شیخ سیکریٹری ٹرانسپورٹ، محمد عثمان معظم اسپیشل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ، زبیر پرویز احمد ڈی جی پرویشنل لوکل گورنمنٹ کمیشن تعینات کیے گئے ہیں۔
Comments are closed.