جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

سندھ کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے، وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 2021 کا سال کراچی میں ترقی کا سال ہوگا، سندھ کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔

گورنر ہاؤس سندھ میں وزیراعظم عمران خان نے اراکین سندھ اسمبلی سے ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی کمیٹی بنائیں گے جو ترقیاتی کاموں پر مشاورت کرے گی، ممکنہ طور پر جس کے سربراہ اسد عمر ہوں گے۔

وزیراعظم نے اپویشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے جو کیا اگر کسی اورصوبے میں ہوتا تو سب ہم پر تنقید کرتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 17 وفاقی ادارے کے ملازمین تنخواہوں میں اضافے سے مستفید نہیں ہوسکیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ باقی کسی صوبے میں ایسا غیرآئینی کام نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ اپویشن لیڈر کی گرفتاری سے قبل قانونی تقاضے ہوتے ہیں، سندھ حکومت نے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی سے بہت کچھ سیکھا ہے، سینیٹ کے انتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.