وزیراعظم شہباز شریف نے تھر میں، سندھ کول مائن کمپنی کے توسیعی منصوبے ’تھرکول بلاک ٹو‘ کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو تھر کول پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے تھر کول پراجیکٹ میں کام کرنے والی خواتین ڈمپر ڈرائیورز سے ملاقات بھی کی۔
شہباز شریف نے ملاقات کے دوران تھر کی خواتین ڈمپر ڈرائیورز کی ہمت اور لگن کی تعریف بھی کی۔
سندھ کول مائن کمپنی کے منصوبے کے افتتاح سے قبل وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم اور وزیرخارجہ کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔
وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا منصوبے سے متعلق کہنا ہے کہ یہ بجلی گھر تھرکول بلاک 2 پر سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی اور سندھ حکومت کی ملکیت ہے۔
Comments are closed.