بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ: کورونا ویکسین سے ابتک 124 افراد پر منفی اثرات

محکمۂ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا وائرس کی ویکسین سے اب تک 124 افراد پر منفی اثرات سامنے آئے ہیں۔

حکام محکمۂ صحت سندھ نے بتایا کہ 123 افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگنے کے بعد منفی اثرات کی شکایات موصول ہوئیں۔

حکام محکمۂ صحت سندھ کے مطابق کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز سے اب تک صرف ایک شخص پر منفی اثر سامنے آیا ہے، اس منفی اثر کو اے ای ایف آئی کہا جاتا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 742 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 39 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 377 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 30 فیصد ہو گئی۔

حکام محکمۂ صحت سندھ نے بتایا کہ اے ای ایف آئی کے 90 فیصد کیسز کراچی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تمام متاثرہ افراد کو ویکسی نیشن مراکز میں قائم اے ای ایف آئی سینٹرز پر طبی امداد دی گئی۔

حکام محکمۂ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ اے ای ایف آئی کے زیرِ اثر زیادہ تر افراد کو بخار، الرجی، جسم میں درد، بلڈ پریشر، خارش سمیت دیگر مسائل کا سامنا رہا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 780 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 42 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 90 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 98 فیصد ہو گئی۔

حکام محکمۂ صحت سندھ کا مزید کہنا ہے کہ اے ای ایف آئی سے متاثرہ افراد میں 68 فیصد مرد اور 32 فیصد خواتین شامل ہیں۔

حکام محکمۂ صحت سندھ نے یہ بھی بتایا ہے کہ تمام افراد کو بر وقت طبی امداد دے کر ان کی حالت مزید بگڑنے سے بچائی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.