سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 605 نئے کیسز سامنے آئے، جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 21 مریض انتقال کر گئے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 12 ہزار 570 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں سے 605 کیسز کا پتہ چلا جو موجودہ تشخیصی شرح کا 4.8 فیصد ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت اسپتالوں میں زیر علاج کورونا وائرس سے متاثرہ 616 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی جن میں سے 71 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق 605 نئے کیسز میں سے 341 کا تعلق کراچی سے ہے۔
Comments are closed.