سندھ حکومت کا 9 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کرنے کا خواب پہلے ہی دن وفاقی وزیر اسد عمر نے توڑ دیا۔
اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صاف صاف کہہ دیا کہ سندھ حکومت اپنا کام خود کرے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کے۔الیکٹرک کے بل میں میونسپل ٹیکس وصول نہيں ہوگا۔
وفاقی وزیر اسد عمر کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ بجلی کے بل کے ذریعے کے ایم سی کے ٹیکس کو وصول کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بلوں میں ٹیکس کی وصولی سے عوام پر اضافی بوجھ پڑے گا۔
اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ٹیکس کی وصولی کے لیے وفاقی حکام سے بات ہو گئی ہے، کے ایم سی کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔
Comments are closed.