سندھ نے پنجاب پر پانی چوری کا الزام لگادیا، صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے کہا ہے کہ سندھ کا پانی تونسہ اور گڈو کے درمیان غائب ہوا۔
انہوں نے کہا کہ تونسہ سے 67 ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا، ارسا نے اعداد و شمار غلط دیے یا پانی ریلیز نہیں کیا۔
جام خان شورو کا کہنا تھا کہ پانی پنجاب میں چوری یا غائب ہوا ہے، سندھ مِیں نہری پانی کی قلت سے زمین بنجر، کیلے اور لیموں کے باغات سوکھنے لگے ہیں۔
واضح رہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی کمی خطرناک حد تک بڑھنے کے باعث صوبہ سندھ میں کاشتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
Comments are closed.