سندھ میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر 44 اسپتالوں میں ڈینگی وارڈ قائم کر دیے گئے ہیں۔
نوٹیفیکشن کے مطابق سندھ بھر میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے 722 بستر مختص کیے گئے ہیں۔
کراچی میں 329، سکھر میں79، حیدرآباد میں 119 بستر ڈینگی مریضوں کے لئے مختص کیے گئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے ٹیلی فون ہیلپ لائن متعارف کروادی گئی یے، متاثرین کے لیے 9922337-021 نمبر جاری کردیا گیا جہاں متاثرین 24 گھنٹے ہیلپ لائن پر رابطہ کرکے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سیلاب کے باعث کئی علاقوں میں پہلے ہی ٹیلی فون لائن اور موبائل نیٹ ورک سروس خراب ہے۔
Comments are closed.