حکومت سندھ نے صوبے کے پانچ ڈی آئی جیز کی تقرری اور تبادلوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔
اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حال ہی میں ترقی پانے والے آئی جی پیر محمد شاہ کو ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر تعینات کردیا گیا ہے۔
ذوالفقار علی مہر کو ڈی آئی جی میرپور خاص تعینات کر دیا گیا، جبکہ میرپورخاص سے ذوالفقارعلی لاڑک کا تبادلہ کر کے ڈی آئی جی ایڈمن کراچی لگا دیا گیا ہے۔
کراچی شرقی سے ڈی آئی جی نعمان صدیقی کا تبادلہ کر کے سی آئی اے کراچی تعینات کردیا گیا ہے، جبکہ ثاقب اسماعیل میمن کو ڈی آئی جی کراچی شرقی تعینات کیا گیا ہے۔
Comments are closed.