سندھ پولیس کی جانب سے حال ہی میں 13 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اشک آور گیس کے شیل اور اس نوعیت کے دیگر ساز و سامان کا ذخیرہ خریدا گیا ہے، جس کے لئے سندھ پولیس کے فنانس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ادائیگی کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کے فنانس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اسلحہ اور گولہ بارود کی مد میں بھی 79 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔
اسی طرح 62 کروڑ روپے کی خطیر رقم کی ادائیگی پستولوں اور ان کی گولیوں کی خریداری پر کی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اسلحہ اور گولہ بارود کی یہ کھیپ سندھ پولیس کو موصول ہو چکی ہے۔
Comments are closed.