بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ پولیس دعا زہرا کو لینے لاہور پہنچ گئی

سندھ پولیس دعا زہرا کو کراچی منتقل کرنے کے لیے لاہور پہنچ گئی ہے۔

تفتیشی افسر ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے دعا زہرا کو کراچی منتقل کرنے کی اجازت دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ لاہورکی متعلقہ پولیس اور اجازت کے بعد دعا زہرا کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے سروسز اسپتال میں میڈیکل بورڈ کا اجلاس کیا گیا تھا جس میں کمیٹی کے تمام ممبران نے شرکت کی تھی۔

اجلاس میں دُعا زہرا کے والد، وکیل جبران ناصر اور تفتیشی افسر پیش ہوئے جبکہ پولیس دعا زہرا کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش نہیں کرسکی تھی۔

یاد رہے کہ 8 جون کو سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ دعا اپنی مرضی سے کہیں بھی جاسکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.