بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دعا کا کراچی میں میڈیکل، بورڈ نے والدین کو بلالیا

کراچی سے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کے کراچی میں میڈیکل ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، ڈاؤ ڈینٹل کالج میں دعا زہرا کے دانتوں کا ٹیسٹ مکمل کرکے دوبارہ سروسز اسپتال پہنچا دیا گیا۔

دعا زہرا کے میڈیکل کے موقع پر عمر کے تعین کیلئے سروسز اسپتال میں میڈیکل بورڈ کا اجلاس جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق دعا زہرا کی والدہ میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش ہوئی ہیں، بورڈ ان سے دعا کی زندگی سے متعلق سوالات کرے گا جبکہ دعا کے والد کو بھی میڈیکل بورڈ نے طلب کیا ہے۔

میڈیکل بورڈ نے دعا کے والدین کے وکیل جبران ناصر کو بھی طلب کرلیا ہے۔

اس سے قبل اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے دعا زہرا کو تحویل میں لے لیا، خصوصی ٹیم دعا زہرا کو لے کر لاہور سے کراچی پہنچ گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق عمر کے تعین کیلئے دعا زہرا کے مختلف ٹیسٹ اور ایکسرے کیے جائیں گے اور اُس کے پیدائشی سرٹیفکیٹس اور دیگر دستاویزات بھی چیک کیے جائیں گے۔

سیشن جج شرقی کراچی کی عدالت میں زیر سماعت دعا زہرا کے مبینہ اغوا کیس کے تفتیشی افسر کی تبدیلی کیلئے دعا زہرا کے والد نے درخواست دائر کردی۔

دوسری جانب پولیس حکام کے مطابق دعا زہرا کو آج میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا جبکہ دعا کا شوہر ظہیر احمد اپنے طور پر کراچی پہنچا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ظہیر احمد کو میڈیکل بورڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے سروسز اسپتال میں میڈیکل بورڈ کا اجلاس کیا گیا تھا جس میں کمیٹی کے تمام ممبران نے شرکت کی تھی۔

اجلاس میں دعا زہرا کے والد، وکیل جبران ناصر اور تفتیشی افسر پیش ہوئے جبکہ پولیس دعا زہرا کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش نہیں کرسکی تھی۔

یاد رہے کہ 8 جون کو سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ دعا اپنی مرضی سے کہیں بھی جاسکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.