صوبائی حکومت نے سندھ پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پریکٹشنرز کمیشن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
کمیشن جسٹس ریٹائرڈ رشید اے رضوی کی سربراہی میں کام کرے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن کے اراکین میں سینئر صحافی فہیم صدیقی، قاضی اسد عابد، جبار خٹک، پی بی اے کے محمد اطہر قاضی، سندھ بار کونسل کے ایاز حسین تنیو، انسانی حقوق کمیشن کے پروفیسر توصیف، ایپنک کے غلام فریدالدین، اراکین سندھ اسمبلی شازیہ عمر، ماروی فصیح شامل ہوں گے۔
اسی طرح سندھ کے محکمہ اطلاعات، محکمہ داخلہ، محکمہ قانون اور انسانی حقوق کے سیکریٹریز بھی بطور اراکین شامل ہونگے۔
Comments are closed.