سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی درسی کتب چھاپنے والے پبلشرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ آغا سہیل پٹھان کی ہدایت پر ایف آئی آر درج کروائی گئی، پولیس نے اردو بازار سے کئی پبلشرز کو حراست میں لے لیا ہے۔
سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے مطابق پبلشرز غیرقانونی طور پر درسی کتب چھاپ رہے تھے، چھاپی گئی درسی کتب میں متنازع مواد شامل ہے۔
بورڈ حکام کے مطابق والدین اور سول سوسائٹی کی شکایت پر بورڈ نے فوری کارروائی کا فیصلہ کیا، حراست میں لیے گئے افراد کو آرام باغ تھانے میں رکھا گیا ہے۔
بورڈ حکام کے مطابق اس حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں بھی شکایت جمع کروائی جائے گی۔
Comments are closed.