سندھ میں سیلاب کے باعث 25 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد بیماریوں میں مبتلا ہو گئے۔
محکمۂ صحت سندھ کے مطابق صوبے بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران سانس، دمے اور سینہ کی بیماریوں کے12027 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مختلف جلدی امراض کے 19 ہزار 746 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
محکمۂ صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈائیریا کے 17 ہزار 919 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کتے کے کاٹنے کے 4 کیسز سامنے آئے ہیں۔
سندھ کے محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ اس دوران سندھ میں ملیریا کے 2 ہزار 622 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ڈینگی کے 64 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ آنکھوں کی مختلف بیماریوں کے 19 ہزار 324 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمۂ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ دیگر بیماریوں کے 40 ہزار 498 افراد مختلف میڈیکل کیپمس میں لائے جا چکے ہیں۔
Comments are closed.