وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 12696 نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں 895 نئے کیسز سامنے آئے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کورونا کے باعث مزید 11 مریض انتقال کرگئے جبکہ آج کورونا کے مزید 500 مریض صحتیاب ہوئے۔
انھوں نے کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 3680680 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں صوبے میں اب تک 286520 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ جبکہ 265776 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 4678 ہوگئی ہے اور اس وقت 16066 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 15430 مریض گھروں اور 5 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔ جبکہ مختلف اسپتالوں میں 631 مریض زیرعلاج ہیں۔
انھوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ 592 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اور اس وقت کورونا کے 53 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر کے 895 کورونا کیسز میں سے 426 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی میں 221، ملیر میں 64، ضلع وسطی میں 63، ضلع جنوبی میں 60، کورنگی میں 12 اور ضلع غربی میں 6 کیسز سامنے آئے ہیں۔
صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد میں 146، جامشورو میں 45، لاڑکانہ میں 43، نوشہرو فیروز میں 41، کشمور میں 38، میرپور خاص میں 36، خیرپور میں 24، دادو اور قمبر میں 17-17، سانگھڑ میں 14، مٹیاری میں 13، سکھر اور نوابشاہ میں 9-9، بدین 3، شکارپور ، جیکب آباد اور گھوٹکی میں 2-2 اور عمرکوٹ میں ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔
Comments are closed.