وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 11855 نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں 727 نئے کیسز سامنے آئے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کورونا کے باعث مزید 6 مریض انتقال کرگئے۔ جبکہ کورونا کے مزید 343 مریض صحتیاب ہوگئے۔
انھوں نے کہا کہ سندھ میں ابتک کورونا کے 3578180 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، اور صوبے میں ابتک 279271 کیسز ہوچکے ہیں۔ جبکہ ابتک 262639 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 4605 ہوگئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت 12027 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 11485مریض گھروں اور 9 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔ جبکہ مختلف اسپتالوں میں 533 مریض زیرعلاج ہیں۔ کورونا متاثرہ 509 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اسوقت کورونا کے 43 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر کے 727 کورونا کیسز میں سے 258 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 133، ضلع ملیر 53، ضلع وسطی 29، ضلع جنوبی 28، ضلع کورنگی 13 اورضلع غربی سے 2 کیسز سامنے آئے ہیں۔
صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد 140، شکارپور 58، ٹھٹھہ 39، سجاول 39، لاڑکانہ 26، میرپور خاص 23، دادو 22، نوشہرو فیروز 19، شہید بینظیر آباد 16، گھوٹکی 14، جامشورو 14، قمبر 12، ٹنڈوالہیار 8، بدین 8، خیرپور 7، سانگھڑ 6، سکھر 3، جیکب آباد1 اور مٹیاری سے ایک کیس سامنے آیا ہے۔
Comments are closed.