وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 مریض انتقال کرگئے، جبکہ 650 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 297 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16277 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 650 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جو تشخیص کی شرح کا 4 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 7270 ہوگئی ہے، جو اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 5867344 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 450104 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 297 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 413756 ہو چکی ہے، جو بحالی کی شرح کا 92 فیصد ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس وقت 29078 مریض زیرِعلاج ہیں جن میں سے 28434 گھروں میں، 40 آئسولیشن سینٹرز میں اور 604 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 547 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 43 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ 650 نئے کیسز میں سے 244 کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں ضلع جنوبی 71، ضلع شرقی 56، ضلع وسطی 45، کورنگی 42 اور ملیر سے 10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسی طرح حیدرآباد 86، شہید بے نظیر آباد 37، مٹیاری 27، دادو اور جامشورو 23-23، قمبر 22، بدین 19، لاڑکانہ اور شکارپور 11-11، نوشہرو فیروز 7، گھوٹکی 5، خیرپور 3، جیکب آباد 4، سانگھڑ 2، کشمور اور میرپور خاص سے 1-1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کی۔
Comments are closed.