وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18323نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 590 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 اموات رپورٹ ہوئیں۔
انھوں نے کہا کہ اموات کی مجموعی تعداد 7520 ہوچکی ہے۔ آج مزید 814 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد435061 ہو چکی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اب تک 6190425 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ اب تک 463838 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور اس وقت21257 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 20958 گھروں میں، 28 آئسولیشن سینٹرز میں اور271 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
انھوں نے کہا کہ 264 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 21 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے 590 نئے کیسز میں سے 145 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں جنوبی 52، ضلع شرقی 28، ضلع وسطی 26، کورنگی 19، ملیر اور غربی میں 10- 10نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
دیگر اضلاع میں کشمور 71، بدین 46، حیدرآباد 44، شہید بینظیر آباد 33، جامشورو 30، ٹنڈو محمد خان 29، سجاول 25، سانگھڑ 20، میرپور خاص 19، ٹنڈو الہیار 18، تھرپارکر 17، سکھر 13، ٹھٹھہ 13، گھوٹکی 12، شکار پور 12، عمرکوٹ 11، جیکب آباد 10، لاڑکانہ 10اور دادو سے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
Comments are closed.