بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں کورونا کے 374 نئے مریضوں کی تشخیص، 4 کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ  گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 9411 نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں 374 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ سندھ میں ابتک کورونا کے 3360861 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جبکہ صوبے میں ابتک 267611 کیسز ہوچکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے مزید 163 مریض صحتیاب ہوگئے۔ اس طرح ابتک 257176 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کورونا کے باعث مزید 4 مریض انتقال کرگئے۔ جس کے بعد صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 4520 ہوگئی ہے۔ اس وقت 5915 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 5596 مریض گھروں اور 10 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ مختلف اسپتالوں میں 309 مریض زیرعلاج ہیں۔ جبکہ کورونا متاثرہ 282 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اور  کورونا کے 35 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر کے 374 کورونا کیسز میں 224 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی میں 93، جنوبی میں 68، وسطی میں 17، کورنگی میں 16، ملیر اور غربی میں 15- 15 کیسز سامنے آئے ہیں۔

دیگر اضلاع حیدرآباد میں 14، ٹنڈو محمد خان میں 10 اور ٹنڈوالہیار میں 8، قمبر اور سجاول میں 7 – 7، خیرپور، ٹھٹھہ اور مٹیاری میں 6 – 6، بدین، جامشورو، میرپور خاص اور شکارپور میں 5 – 5، عمرکوٹ اور نوشہرو فیروز میں 4 – 4، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں 3 – 3، سکھر، دادو، گھوٹکی اور نواب شاہ میں 2 – 2 اور  کشمور میں ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.