وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15172 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 2670 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 24 گھنٹوں میں 3 اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ اموات کی مجموعی تعداد 7697 ہے، آج مزید 119 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 472125 ہوچکی ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اب تک 7350313 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 498285 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت 21133 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 20850 گھروں میں، 26 آئسولیشن سینٹرز میں اور 257 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جبکہ 237 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 19 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
صوبے کے 2670 نئے کیسز میں سے 2348 کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں ضلع شرقی 824، ضلع جنوبی 548، ضلع وسطی 535، ملیر 196، ضلع غربی 135 اور کورنگی سے 110 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
دیگر اضلاع میں حیدرآباد 148، سانگھڑ 23، شہید بے نظیرآباد 22، مٹیاری 20، تھر پارکر 18، ٹنڈوالہیار 16، ٹنڈو محمد خان 14، جامشورو 12، سجاول 9، نوشہرو فیروز 7، بدین 6، لاڑکانہ اور عمرکوٹ 5۔5، دادو اور سکھر2۔2، کشمور، میرپورخاص، ٹھٹھہ اور خیرپور سے 1۔1 نیا کیس سامنے آیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 250415 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہیں اور اب تک 31965593 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔
Comments are closed.