سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1121 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس دوران 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19468 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید1121 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 6944 ہوچکی ہے۔ آج مزید 692 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد381061 ہوچکی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 5595598 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور 435967 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت 47962 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 47042 گھروں میں، 40 آئسولیشن سینٹرز میں اور 880 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 784 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 66 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے1121 نئے کیسز میں سے 492 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں سے ضلع شرقی 140، ضلع وسطی 137، ضلع جنوبی 101، ملیر 50، کورنگی 39 اور ضلع غربی میں 25 کیسز رپورٹ ہوئے۔
دیگر اضلاع میں حیدرآباد 118، جامشورو 66، ٹنڈو الہیار 45، تھرپارکر 35، ٹھٹھہ 31، سانگھڑ 29، بدین 27، مٹیاری 27، نوشہرو فیروز 26، سکھر 23، شہید بینظیرآباد 23، عمرکوٹ 21 ، خیرپور 21، کشمور 20، سجاول 19، دادو 18، گھوٹکی 17، میرپور خاص 16، شکارپور 16، جیکب آباد 10اور لاڑکانہ میں 6 کیسز شامل ہیں۔
Comments are closed.