سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 1411 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس مرض کے باعث 18 مریض انتقال کرگئے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 مریض انتقال کرگئے جبکہ 1411 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 830 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 ہزار 149 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 1411 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو تشخیص کی شرح کا 7.4 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 مریض انتقال کرگئے جس سے صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 4909 ہوگئی ہے جو کہ موات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 3934264 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 308101 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 830 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 280997 ہوچکی ہے جو بحالی کی شرح کا 91.2 فیصد ہے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت 22195 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 21 ہزار 299 گھروں میں، 15 آئسولیشن سینٹرز میں اور 881 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 844 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 71 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 1411 نئے کیسز میں سے 780 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع جنوبی 257، ضلع شرقی 247، ضلع وسطی 114، ملیر 77، کورنگی 68 اور ضلع غربی میں سے 17 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسی طرح حیدرآباد 129، جامشورو 40، سکھر 38، سانگھڑ 36، گھوٹکی 35، شہید بے نظیر آباد 27، کشمور 26، سجاول 24، میرپورخاص اور ٹنڈو محمد خان 23۔23، جیکب آباد اور شکارپور 22۔22، لاڑکانہ 21، بدین اور عمر کوٹ 20۔20، دادو 19، مٹیاری 18، نوشہروفیروز 15، ٹھٹھہ 13، خیرپور 12، ٹنڈو الہیار 9، قمبر سے 1 نیا کیس سامنے آیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیا کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔
Comments are closed.