سندھ میں کورونا وائرس کیسز میں اضافے کے پیش نظر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اہم اجلاس کل (ہفتہ) طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کورونا صورتحال پر اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس صبح 10 بجے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگا، جس میں کورونا ٹاسک فورس کے ارکان شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ صحت اور ماہرین کورونا کی صورتحال سے متعلق آگاہ کریں گے۔
واضح رہے کہ شہرِ قائد میں کورونا کیسز کی شرح 28 اعشاریہ 8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا کی تشخیص کے لیے 7 ہزار 226 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ 2 ہزار81 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کراچی کے علاوہ لاہور اور پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح بالترتیب 9 اعشاریہ 63 فیصد اور 4 اعشاریہ 6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 999 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 15 ہزار 834 ہو چکی ہے۔
Comments are closed.