سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 18 مریض انتقال کرگئے جبکہ 270 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کراچی سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9504 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں270 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو تشخیص کی شرح کا 2.8 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 مریض انتقال کرگئے، جبکہ مزید 645 مریض صحتیاب ہوگئے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق اسپتالوں میں زیرِ علاج 439 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 59 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 270 نئے کیسز میں سے 155 کا تعلق کراچی سے ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کی۔
Comments are closed.