وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں21 مریض انتقال کرگئے جبکہ 1683 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 368 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16156 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں1683 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 10.4 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 5814 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 4873600 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور 364767 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 368 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 322786 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 88.5 فیصد ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت 36167 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے34957 گھروں میں، 69 آئسولیشن سینٹرز میں اور1141 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ1008 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے81 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 1683 نئے کیسز میں سے 1447 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 566، ضلع جنوبی 338، ضلع وسطی 273، ملیر 111، کورنگی 105 اور ضلع غربی میں سے 54 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسی طرح حیدرآباد 51، شہید بے نظیر آباد 19، جامشورو 17، بدین اور ٹنڈو الہیار 15۔ 15،تھرپارکر 12، میرپورخاص اور عمرکوٹ 10۔10، سجاول 9، سکھر اور خیرپور6۔ 6، دادو ، ٹھٹھہ اور ٹنڈو محمد خان 7۔ 7،سانگھڑ 4، نوشہروفیروز اور گھوٹکی3۔ 3، کشمور اور لاڑکانہ 2۔2، مٹیاری اور شکارپور میں سے1۔1 کیس سامنے آیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کی۔
Comments are closed.