صوبہ سندھ میں کورونا تشخیص کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1648 کیسز سامنے آئے جبکہ 19 کورونا کے مریض انتقال کرگئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال پر بیان میں بتایا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16364 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 1648 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 10.1 فیصد بنتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج مزید 19 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 5756 ہوگئی ہے جو کہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد بنتا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ابتک 4824048 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 359807 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ 24 گھنٹوں میں مزید 338 مریض صحتیاب ہوئے مجموعی تعداد 321431 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 89.4 فیصد بنتا ہے۔
انہو ں نے کہا کہ اس وقت 32620 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 31513 گھروں، 1036اسپتالوں اور 71 مریض آئیسولیشن سینٹرز میں ہیں، 975 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے 64 مریضوں کو انتہائی نگہداشت میں وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
صوبے بھر کے کورونا وائرس کے 1648 نئے کیسز میں شہر کراچی سے 1366 سامنے آئے ہیں۔ کراچی شرقی میں 487، کراچی جنوبی میں 279، کورنگی میں 192، کراچی وسطی میں 177، ملیر میں 155، حیدرآباد میں 81، کراچی غربی میں 76 کیسز سامنے آئے۔
دادو میں 20، بدین، جامشورو اور عمر کوٹ میں 18-18، سانگھڑ میں 15، نوشہرو فیروز میں 13،تھرپارکر اور ٹھٹھہ میں 12-12، سکھر اور ٹنڈو محمد خان میں 10-10، ٹنڈوالہیار 9، کشمور میں 7، میرپورخاص اور نوابشاہ میں 4-4، گھوٹکی، مٹیاری میں 2-2، جیکب آباد میں ایک نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
Comments are closed.