سندھ بھر میں کاروباری مراکز کے کھولنے کے حوالے سے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا، صوبے بھر میں کاروباری مراکز صبح 6 تا رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔
سندھ حکومت نے کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا، جس کے تحت جلسے جلوسوں سمیت سماجی تقریبات پر مکمل پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا وائرس کی نئی ایس او پیز سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں 6 اپریل سے تمام شادی ہال بند ہوں گے، ریسٹورنٹ میں اندر کھانے پر پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے نجی اور سرکاری اداروں میں آدھا عملہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، نئی ایس او پیز 11 اپریل تک قابل عمل ہوں گی۔
Comments are closed.