پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی نے کہا ہے کہ سندھ میں ہمارے پارٹی رہنماؤں ہر جھوٹے مقدمے بناکر گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، وزیر اعظم اور گورنر سندھ سے اپیل کرتا ہوں کہ اس صورتحال کا نوٹس لیا جائے۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی نے وزیر اعظم عمران خان اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کو خط لکھ دیا۔
سعید آفریدی نے اپنے خط میں لکھا کہ سندھ میں ضمنی انتخاب سرکاری مشینری کے استعمال سے دھاندلی زدہ ہوا، متعلقہ اداروں نے ہمارے خدشات کو اہمیت نہیں دی۔
خط میں کہا گیا کہ سندھ حکومت نے اپوزیشن لیڈر سے سیکیورٹی واپس لے لی، سیکیورٹی واپس لینے پر اپوزیشن لیڈر نے ذاتی محافظ لائسنس اسلحہ کے ساتھ رکھے۔
Comments are closed.