بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں نوکریاں فروخت کی جاتی ہیں، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ سندھ کے مسائل کی باتیں کرنے والوں کی جائیدادیں انگلینڈ، دبئی و دیگر ممالک میں ہیں، سندھ میں نوکریاں فروخت کی جاتی ہیں۔

 ٹنڈو الہ یار میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سندھ کو تباہ کیا گیا، غریبوں کو لوٹا گیا، ہم ایسے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں جن سے سندھ کے لوگوں کی مشکلات کم ہوں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ  جہاں جہاں گیس نہیں ہے وہاں گیس فراہم کی جائیں گی، بجلی کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے بڑا منصوبہ لے کر آرہے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ جن لوگوں کو سینیٹ کے ٹکٹ ملے وہ کارکنان ہیں، تحریک انصاف کی ریڑھ کی ہڈی اُس کے کارکن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پورا ملک اب ترقی کی طرف گامزن ہے لیکن سندھ آج بھی پیچھے ہے، سندھ کے لوگوں کے لئے اب ترقی اور خوشحالی لائیں گے۔

 اسد عمر نے کہا کہ مردم شماری کے لیے دس سال کا انتظار نہیں کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.