وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 12 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 3969 ہوگئی ہے جبکہ 12151 ٹیسٹ کروائے گئے جس کے نتیجے میں 657 نئے کیسز سامنے آئے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے مزید 12 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جس کے بعد یہ تعداد 3969 تک پہنچ گئی ہے جو شرح اموات کا 1.6 فیصد ہے۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 12151 ٹیسٹ کیے گئے، جن کے نتیجے میں 657 کیسز کا پتہ چلا جوکہ موجودہ تشخیصی شرح کا 5.4 فیصد ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید بتایا کہ اس وقت 17747 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 657 نئے کیسوں میں سے 413 کا تعلق کراچی سے ہے۔
Comments are closed.