سندھ میں رواں سال اب تک خسرہ سے 10 بچے انتقال کرگئے جبکہ367 بچے متاثر ہوئے۔
محکمہ صحت سندھ، عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کی مشترکہ رپورٹ سامنے آگئی ہے، رپورٹ کے مطابق سندھ میں خسرہ کے سب سے زیادہ کیسز جیکب آباد، ٹھل ، گڑھی خیرو اور اطراف کے علاقوں میں سامنے آئے ہیں۔
ادھر جیکب آباد میں خسرہ کے پھیلاؤ کی خبروں پر صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو نے نوٹس لے لیا۔
وزیرِ صحت سندھ عذرا پیچوہو نے اجلاس طلب کرلیا جس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر اکرم سلطان نے بریفنگ دی۔
ڈاکٹر اکرم سلطان نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا، جبکہ انہوں نے کوتاہی کا بھی اعتراف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جہاں جہاں متاثرہ بچے ہیں وہاں ویکسی نیشن کا عمل شروع کردیا ہے۔
Comments are closed.