
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ میں تبدیلی آنے والی ہے، سب سے حساب لیا جائے گا۔
سانگھڑ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کے اربوں روپے ہڑپ کئے گئے، اب ان کا حساب ہورہا ہے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عوام کے پانی، صحت اور تعلیم کے پیسے بھی سندھ حکومت کھاگئی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت میری آواز دبانا چاہتی تھی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.