سندھ میں بے نظیر مزدور کارڈ کا کل سے اجراء کیا جائے گا۔ اس حوالے سے وزیر محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو بے نظیر مزدور کارڈ کا افتتاح کرینگے۔ پہلے مرحلے میں رجسٹرڈ صنعتی مزدوروں کو کارڈ جاری کیا جائے گا۔
سعید غنی نے بتایا کہ بے نظیر بھٹو مزدور کارڈ اب ہر شعبے کا مزدور حاصل کرسکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 2 اضلاع میں انفرادی طور پرسیسی میں رجسٹرڈ کیا جاسکےگا۔
رجسٹرڈ افراد اور اہل خانہ کو طبی اور تعلیمی سہولتیں فراہم کی جاسکیں گی۔ انھوں نے کہا کہ بے نظیر کارڈ نادرا کے اشتراک سے محکمہ محنت جاری کرے گا۔
Comments are closed.