الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کےلیے پولنگ 28 اگست 2022ء کو کروانے کا اعلان کیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں سندھ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے التوا کا فیصلہ کیا گیا ۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق محکمہ موسمیات نے سندھ میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے،جس کے باعث الیکشن کا سامان پہنچانا مشکل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اس دوران انتخابی عملے اور ووٹرز کو بھی کراچی میں شدید بارشوں کے باعث مشکلات پیش آسکتی ہیں۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی الیکشن ملتوی ہونے پر دوسرا مرحلے محرم اور پھر یوم آزادی کی تقریبات کے باعث فوری طور کرانا ممکن نہیں ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی ، حیدر آباد سمیت دیگر علاقوں میں بلدیاتی الیکشن کے التوا کا فیصلہ چیف سیکریٹری سندھ ،متحدہ قومی موومنٹ، جی ڈی اے اور صوبائی الیکشن کمشنر کی درخواست پر کیا ہے۔
چیف سیکریٹری سندھ نے کراچی میں بارشوں کی پیشگوئی کے باعث بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔
الیکشن کمیشن نے سندھ میں 24 جولائی کی جگہ اب سندھ بلدیاتی الیکشن کے دوسرےمرحلے لیے پولنگ 28 اگست 2022ء کو ہوگا۔
Comments are closed.