بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کب کرائے جائیں گے؟

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری سندھ کو کل طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ منتخب بلدیاتی اداروں کی مدت 30 اگست کو ختم ہو گئی، قانون کے مطابق 120 روز میں الیکشن کرانے ہیں۔

ایک بیان میں سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات سے کہیں زیادہ بڑے ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دے دی۔ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 8 اپریل اور 29 مئی کو ہوں گے۔ پنجاب میں 20 جون، 16 جولائی اور 8 اگست کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات 8 اپریل اور 29 مئی کو ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.