سندھ میں بھی کورونا کی برطانوی قسم کے کیس رپورٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہا کہ کراچی میں کی گئی اسٹڈی کے مطابق آدھے نمونوں میں برطانیہ والے وائرس کی تصدیق ہوئی جو بہت تیزی سے پھیلتا ہے اور زیادہ خطرناک بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عید شاپنگ اور دیگر خریداری کے دوران رش کے اوقات میں وائرس تیزی سے پھیلنے کا خطرہ ہے۔
ادھر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12881 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 885 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 4562 ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس مزید 148 زندگیاں لے گیا ،جبکہ5499افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
Comments are closed.