جمعرات 23؍شعبان المعظم 1444ھ16؍مارچ 2023ء

سندھ میں ایچ آئی وی سے متاثرہ 324 بچے جاں بحق

محکمہ صحت سندھ نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے میں ایچ آئی وی سے متاثر 324 بچے جاں بحق ہوگئے۔

صوبائی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 1 سال کے دوران ایچ آئی وی سے متاثرہ 164 جبکہ گزشتہ 4 سال میں 324 بچے جاں بحق ہوگئے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4 سال میں ایچ آئی وی سے متاثر ہوکر جاں بحق ہونے والے بچوں میں 207 لڑکے جبکہ 117 لڑکیاں شامل ہیں۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے بھر میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی تعداد 2865 ہو چکی ہے جن میں سے گزشتہ 2 ماہ کے دوران 17 مز ید بچے ایچ آئی وی سے متاثر ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر فاطمہ میر کا کہنا ہے کہ سندھ میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے مرنے کی بڑی وجہ ٹی بی تھی جبکپہ ان بچوں میں خون کی کمی اور ویکسی نیشن نہ ہونا عام ہے اس کے علاوہ ان بچوں میں ہیپاٹائٹس بی اور سی بھی عام ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.