جمعرات 23؍شعبان المعظم 1444ھ16؍مارچ 2023ء

یوٹیوبر کو شاہد کپور کی سیریز ’فرضی‘ کا سین کاپی کرنا مہنگا پڑگیا

دہلی سے تعلق رکھنے والے ایک یوٹیوبر جور اور سنگھ کالسی کو شاہد کپور کی سیریز ’فرضی‘ کا سین کاپی کرنا مہنگا پڑگیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، دہلی پولیس نے یوٹیوبر جور اور سنگھ کلسی اور اس کے دوست کو مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں شاہد کپور کی مشہور ویب سیریز’فرضی‘ کے ایک سین کی کاپی کرتے ہوئے یوٹیوبر جوراور سنگھ کلسی کو سڑک پر تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرتے اور اس کے دوست کو گاڑی کی ڈگی کھول کر باہر روڈ پر جعلی کرنسی پھینکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس نے اس وائرل ویڈیو پر فوری ایکشن لیتے ہوئے یوٹیوبر اور اس کے دوست کو ٹریفک کے قوانین کی خلاف کرتے ہوئے تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرنے اور سڑک پر جعلی کرنسی پھینکنے کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.