سندھ میں سیلاب گزرنے کے کئی ہفتوں بعد بھی نوشہرو فیروز کے چالیس گاؤں تاحال پانی میں گھرے ہوئے ہيں۔
مختلف مقامات پر پانچ پانچ فٹ پانی جمع ہونے سے نظامِ زندگی مفلوج ہے جبکہ مکینوں کا شہر سے رابطہ بدستور منقطع ہے۔
دوسری جانب سانگھڑ کے متعدد دیہات بھی پانی میں گھرے ہوئے ہیں، متاثرین کے لیے اپنے بیماروں، عزیزوں کو اسپتال پہنچانا بھی انتہائی مشکل ہوگيا ہے۔
ادھر نوابشاہ میں بھی سیلابی پانی اب تک جمع ہونے کے باعث بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
Comments are closed.