سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف شادی ہالز ایسوسی ایشن نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف شادی ہالز ایسوسی ایشن نےصورتحال پر اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں شادی ہال پر پابندیوں کے خلاف لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
اس حوالے سے صدر شادی ہالز ایسوسی ایشن رانا رئیس نے کہا کہ سندھ حکومت کے فیصلے سے شدید مایوسی ہوئی ہے۔
صدر شادی ہالز ایسوسی ایشن رانا رئیس نے کہا کہ شادی ہالز ایس او پیز کی پابندی کررہے ہیں، فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔
رانا رئیس نے کہا کہ فیصلے کے خلاف احتجاج اور حکومت سے نظر ثانی کی اپیل ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ کراچی سے احتجاج کا سلسلہ شروع کرکے اس کا دائرہ کار ملک گیر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سندھ کورونا ٹاسک فورس نے صوبے میں کرونا کیسز کی شرح 10 فیصد اور کراچی میں کیسز کی شرح 25 فیصد سے تجاوز کرنے پر ایک بار پھر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ہونے والے کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں صوبے میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث پیر سے تعلیمی ادارے بند کرنے، شادی ہالز اور دیگر تقریبات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Comments are closed.