بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ حکومت کی جانب سے بنایا جانے والا قیدی ہوں،حلیم عادل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے بنایا جانے والا قیدی ہوں، مجھے اور میرے ساتھیوں کو گرفتار کر کے دھاندلی کی گئی۔

حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ معاشی دہشت گردوں نے مجھے سیاسی دہشت گرد بنا دیا، کل سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جو ڈرامہ ہوا سب نے دیکھا، ان خدشات کا اظہار صدارتی آرڈیننس میں ہوا۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کی حراست کے دوران اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں سانپ آنے کے معاملے میں شواہد کی عدم دستیابی کے باعث تحقیقات کو بریک لگ گیا۔

انہوں نے کہا کہ کل تین اراکین کی ویڈیو میں ضمیر کی آواز تھی یا خمیر تھا، زیر حراست تینوں ایم پی ایز  خوف کا شکار ہیں، زیرحراست لوگوں سے کچھ بھی کہلوایا جا سکتا ہے۔

 حلیم عادل نے کہا کہ کل قلندر کی دھرتی میں منڈی لگ رہی ہے، اس کا ذمہ دار زرداری مافیا ہے، الیکشن کمیشن سے کہتا ہوں کہ وہ ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے چوروں کا راستہ بند کرے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بھی ہمارا ایم پی اے چوروں ڈاکوؤں کے ساتھ نہیں ملے گا، کل میرے دو کیسز میں ضمانت منسوخ کی گئی میرے ہاتھ میں کیا بندوق تھی۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو گرفتار کر کے دھاندلی کی گئی، سابق آئی جی جیل نصرت منگن نے اربوں روپے قیدیوں سے کمائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.