سندھ حکومت نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔
سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات تین ماہ کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست بھیج دی۔
درخواست میں کہا گیا کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی نہ کرنے کی صورت میں انتخابات دو مرحلوں میں کروائے جائیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ دو مرحلوں میں انتخابات سے سندھ حکومت کو وسائل کی دستیابی میں مدد ملے گی اور انتخابات شفاف انداز میں ہوں گے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.