hookup Middletown Delaware the hookup game download my uber hookup hookup Illinois funny will send nudes in 20 minutes no hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ حکومت کا 30 مئی سے 1122 سروس شروع کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے صوبے میں ریسکیو 1122 شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، 30 مئی سے کراچی میں ریسکیو 1122 ایمبولینس سروس شروع کی جائے گی۔

کراچی میں چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت ریسکیو 1122 سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں آگاہی دی گئی کہ لاڑکانہ میں ٹراما سینٹر اور ریسکیو 1122بھی 30 مئی تک شروع کیا جائے گا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے تحت کراچی میں 50 ایمبولینس سے آپریشن شروع کیا جائے گا، انفرا اسٹرکچر کی بحالی، ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے بعد ریسکیو 1122 بھی شروع کر رہے ہیں۔

اس موقع پر چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ صوبے کے دیگر ڈویژنز اور اضلاع میں بھی ریسکیو 1122 شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ انڈس ہائی وے اور موٹر وے پر ہر 50 کلو میٹر پر ایمبولینس، فائر بریگیڈ اسٹیشن بنائے جائیں گے۔

چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہر 10 کلومیٹر پر کویک ریسپانس سینٹر بنایا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.