جمعہ 2؍رمضان المبارک 1444ھ24؍مارچ 2023ء

سندھ حکومت کا منافع خوروں کےخلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ

سندھ حکومت نے رمضان المبارک میں منافع خوروں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک بیان میں چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ رمضان میں منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی جائے، جن پر جرمانے کی حد 1 لاکھ روپے کی گئی ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ کے مطابق دُکان 30 روز کے لیے سیل کرکے تمام اشیاء کی سرکاری نرخوں پر نیلامی کی جائے گی۔

چیف سیکریٹری صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنر کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی۔

چیف سیکریٹری نے مزید کہا کہ بچت بازاروں میں آٹا، گھی، چینی اور دیگر اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 78 لاکھ گھرانوں کو آٹے کی مد میں سبسڈی کی منظوری دی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.