سندھ حکومت نے کنگ آف کامیڈی عمر شریف کے علاج کے لیے رقم جاری کردی۔
کامیڈین عمر شریف گزشتہ کئی روز سے بیمار ہیں اور ان کے اہلِ خانہ نے ان کا علاج بیرون ملک کروانے کے لیے حکومت سے تعاون کی اپیل کی تھی۔
تاہم اب سندھ حکومت نے عمر شریف کے لیے ایئرایمبولینس کا بندوبست کردیا ہے۔
دوسری جانب صوبائی حکومت نے عمر شریف کے علاج کے لیے رقم بھی جاری کردی ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے مرتضیٰ وہاب نے 4 کروڑ روپے جاری کردیے، جبکہ محکمہ خزانہ سندھ نے رقم جاری کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
Comments are closed.