کراچی :وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اشرافیہ سندھ میں عوام کا خون چوستا رہا،سندھ پر حکومت کرنے والوں نے کرا چی کو کھنڈرات بنادیا،سندھ حکومت نہیں چاہتی ہے کہ کراچی پیکج کامیاب ہو۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فرازنے کہا کہ بنڈل آئی لینڈ منصوبہ سندھ کی عوام کے لیے فائدہ مند ہے،بنڈل آئی لینڈ سے کراچی کے لوگوں کو روزگار ملے گا،سندھ حکومت نے گندم ریلیز نہ کرکے ملک میں آٹے کا بحران پیدا کیا۔
وفاقی وزیر برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ اورکراچی پاکستان کے سرکا تاج ہے،کراچی کے لوگوں نے تحریک انصاف پر اعتماد کرتے ہوئےپی ٹی آئی کو مثالی مینڈیٹ دیا،وزیراعظم نے بلین ٹری سونامی کا اعلان کرکے ماحولیات کو اہمیت دی۔
انہوں نے مزید کہاکہ سینیٹ الیکشن شفاف بنانے کے لیے قانون سازی کی گئی،پارلیمنٹ میں قانون لائے ہیں دیکھتے ہیں کہ اپوزیشن کتنی سنجیدہ ہے؟ پی ڈی ایم پر عوام کو اعتماد نہیں۔
The post سندھ حکومت نہیں چاہتی ہے کہ کراچی پیکج کامیاب ہو، شبلی فراز appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.