جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور کے ایم سی نے بجلی کے بلوں میں ناجائز چارج لگایا، عدالت سے استدعا کی ہے میونسپل چارجز کے نام پر لگائے چارجز کو ختم کیا جائے۔
بجلی کے بلز میں کے ایم سی چارجز کے اطلاق کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں حافظ نعیم الرحمان نے درخواست دائر کردی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی ملی بھگت سے غیرقانونی ٹیکس لگایا گیا۔ فائر فائٹنگ کا حال اور کچرے کا ڈھیر ہمارے سامنے ہے۔ اپنی نااہلی چھپانے کیلئے بجلی کے بلوں میں ٹیکس لگادیا گیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ شہر کی تمام سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، ریفرنڈم میں عوام سے پوچھیں گے کہ الیکٹرک کا بل دینا ہے یا نہیں۔
Comments are closed.